ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم میں مسافر جیپ کو حادثہ، محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وادی نیلم میں مسافر جیپ کو حادثہ، محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں جانی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ 

واضح رہے کہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر سڑک کی حفاظتی دیوار سرکنے سے مسافر جیپ کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔