پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کیلئے بُری خبر، جسپریت بمراہ پاؤں کی تکلیف کا شکار

9 Jun, 2024 | 06:01 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کیلئے بُری خبر،  بھارتی پیسر جسپریت بمراہ پاؤں کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں میچ کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں سب سے بڑے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی شرکت مشکوک ہو گئی, میچ میں شرکت کے لیے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزیدخبریں