پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئیر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں

9 Jun, 2024 | 05:49 PM

عثمان خان: پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کی معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں۔

 پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ تسکین ظفر 1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔تسکین ظفر نے پی ٹی وی میں بطور نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ فرائض انجام دئیے ، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں ، انہیں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے  پڑھی تھی۔

 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق غپ سینئر ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،سپیکر کی تسکین ظفر کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تسکین ظفر کا انتقال ریڈیو اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،سپیکر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سینئر ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

مزیدخبریں