عید الاضحٰی کی آمد ؛ شہر اقتدار میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں سج گئیں

9 Jun, 2024 | 05:01 PM

طیب سیف : عید الاضحٰی کی آمد سے قبل شہر اقتدار میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں سج گئیں ۔ 

سنگجانی، آئی 15، سلطانہ فاونڈیشن میں مویشی منڈیاں لگ گئیں، اس کے علاوہ ضیاء مسجد اور بارہ کہو کے مقام پر بھی مویشی منڈیاں سج گئیں۔ 

ڈی سی اسلام آباد نے بارہ کہو مویشی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی سی نے بیوپاری اور گاہکوں سے مسائل دریافت کیے ۔ 

ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہری سرکاری طور پر طے شدہ جگہوں کے علاوہ کسی جگہ سے جانور کی خریداری ہرگز نہ کریں، بیوپاری اگر کسی اور جگہ جانور فروخت کرتے پائے گئے تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ پانچوں منڈیوں میں تمام تر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ۔ 

مزیدخبریں