سٹی42: ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر سی ای ایم سی ایل غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن، گزشتہ 3 روز میں 72 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کردی گئیں۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور غیر قانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئے متحرک , ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن ، چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے گزشتہ 3 روز کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کے 72 مقامات سے غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کی گئیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اقبال زون میں 15،واہگہ زون میں 16 اور راوی زون میں 12 غیر قانونی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کو ختم کروائے گئے۔سمن آباد زون میں 9,شالیمار میں 4، عزیز بھٹی زون میں 12 اور داتا زون میں 4 غیر قانونی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کو ختم کروایا.
مزاحمت پر 16 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔ جانوروں کی خرید و فروخت مختص کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں بھی ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔