(فاطمہ عارف)ملتان روڈ مویشی منڈی میں ویہاڑی شہر کے انوکھے اور منفرد بکروں کی انٹری ،220 کلو وزنی شیرو،ملنگی،ببلو،ڈبلو منڈی میں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے ،ناز نخروں سے پالے گئے بھاری بھرکم بکروں کے دام بھی کم نہیں۔
ملتان روڈ مویشی منڈی میں ویہاڑی شہر کے انوکھے اور منفرد بکروں کی انٹری ہوگئی۔شیرو،ملنگی،ببلو،ڈبلو منڈی میں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ بیوپاریوں نےبکروں کی کیٹ واک بھی کروائی جس نے خریداروں کو مائل کیا اور خریداروں کی جانب سے ساڑھے تین فٹ بڑے سنگھ والے بکروں میں خوب دلچسپی لی گئی۔ناز نخروں سے پالے گئے بھاری بھرکم بکروں کے دام بھی کم نہیں ہے۔بیوپاری کا کہنا ہے کہ خوراک میں مکھن،دودھ ، دیسی گھی،گندم کے دانے، چنے روز کی خوراک ہیں۔چاروں خریدنے والے کو 7 لاکھ کی بجائے فی بکرا ساڑھے پانچ لاکھ کا فروخت کروں گا۔