بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

9 Jun, 2024 | 03:37 PM

سٹی42: لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ڈاکوؤں  اور پولیس کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

بادامی باغ پولیس کے مطابق بند روڈ اتفاق پورہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا جہاں بادامی باغ پولیس نے واردات کرنے والے دو کس موٹر سواروں کا تعاقب کیا اور ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو موقع پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی ، چوری گینگ جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ، گرفتار ملزم ڈکیتی کے مقدمہ میں قصور پولیس کو مطلوب ہے ، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔

مزیدخبریں