لندن میں طویل قیام کے بعد کترینہ کیف کی بھارت واپسی

9 Jun, 2024 | 03:08 PM

(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ معروف اداکارہ کترینہ کیف لندن میں طویل قیام کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں۔ اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے عام سے لباس پہنے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ  بھی لندن میں ہی منائی تھی تاہم کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں