(عرفان ملک)ایف آئی اےکاپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کارروائی،جعلی انجن آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم معروف کمپنی کے نام سے جعلی انجن آئل تیار کرنے اور ان کی فروخت میں ملوث ہے،کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم طاہر محمود کو چھاپہ مار کاروائی میں گرفتار کیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی شالیمار ٹاؤن میں واقع فیکٹری پر کی گئی، مذکورہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ملزم کاپی رائٹ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی انجن آئل کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔