پولیس والے پتنگ فروشی کاالزام لگا کر گرفتار کر لیتے ہیں،ڈھولچی اور مالشیے سراپا احتجاج

9 Jun, 2024 | 10:57 AM

(فاران یامین)پولیس اہلکار افسران کو خوش کرنے کے لئے مزدوروں کو ملزم بنانے لگے۔ اللہ ہو گول چکر پر ڈھولچیوں اور مالشیوں کا احتجاج ۔ مظاہرین نے الزم عائد کیا کہ تھانہ کوٹ لکھپت اور جوہر ٹاون اہلکار پکڑتے ہیں اور پتنگ فروش بنا دیتے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا جوہر ٹاؤن پولیس ڈالہ لےکر آئی اور سات افراد کو حراست میں لے لیا،ساتھیوں کا پتہ کرنے گئے تو پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انہیں پتنگ بازی اور فروشی کے مقدمہ میں بند کر دیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل کوٹ لکھپت پولیس کے اہلکاروں نے بھی ایسا ہی کیا تھا،غریب آدمی ہیں، مزدوری کرتے ہیں، کسی جرم میں ملوث نہیں،کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ مقدمہ کی ضمانت میں دس ہزار تک لگ جاتے ہیں مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار پرچہ دینے کے ساتھ پیسے بھی لیتے ہیں۔درخواست کے باوجود کوٹ لکھپت اور جوہر ٹاؤن کے اہلکار باز نہیں آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں