ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  12روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  12روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 مرغی کا گوشت12 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  438روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 291روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 302روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

 فارمی انڈوں کی قیمت 237روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6990روپے میں فروخت  جاری ہے.