ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسری شادی کیلئے فضا علی نے بڑی شرط رکھ دی

 پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہوسٹ فضا علی نے تیسری شادی کیلئے بڑی شرط رکھ دی  ۔ 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہوسٹ فضا علی نے تیسری شادی کیلئے بڑی شرط رکھ دی  ۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں ایک پروگرا م میں  شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس میں  فضا علی کا  اپنی تیسری شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ  اُنہیں بہت سے پرپوزل آتے ہیں لیکن ان کی ایک ہی شرط ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ رہے گی اور حال ہی میں ایک فیملی نے ان کی یہ شرط مان بھی لی تھی لیکن ان کا اس کے بدلے میں یہ شرط تھی کہ فضا کی بیٹی اپنے حقیقی والد سے ملاقات نہیں کرے گی۔اُنہوں نے بتایا کہ  باپ اور بیٹی کے مابین ملاقات کو ختم کرنا ان کی نظر میں ایک غلط چیز تھی جس کے باعث انہوں نے یہ رشتہ بھی ٹھکرا دیا تھا۔

اداکارہ کا ناکام ہونے والی اپنی سابقہ دو شادیوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اُن کے سابق شوہروں نے کبھی اُنہیں مارا نہیں، اُن پر ہاتھ نہیں اٹھایا، کبھی جھگڑا نہیں کیا، گالم گلوچ نہیں کی مگر بس دونوں کے ساتھ ذہن اور رہن سہن کا انداز نہیں مل پایا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ اُن کی پرورش ایسے انداز میں نہیں ہوئی، وہ سماجی تعلقات کی زیادہ قائل نہیں ہیں جبکہ اُن کے پہلے شوہر کا کہنا تھا کہ بس ہر جگہ ہر پارٹی اور تقریب میں، بس میں ہی میں نظر آؤں اور مجھے اتنا سوشل ہونا پسند نہیں تھا۔  اُن کے سابق شوہر فواد سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ اُن کے خاندان کا تھا، کچھ نجی معاملات ایسے تھے کے اُن کے بہن بھائیوں نے کہا کہ اب فضا علی فواد کے ساتھ نہیں رہے گی۔

 واضح رہے کہ فضا علی کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے، شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی۔