(فاطمہ عارف) شہر لاہور میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، ماہرین کے مطابق درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجود درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا ا مکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 5ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 124ریکارڈ کی گئی ہے۔شاہراہ قائداعظم 126،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 114ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 173،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 92ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر قائد میں موسم مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغرب سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے۔ ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم کی کچھ اسی طرح صورتحال متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خضدار،قلات،لسبیلہ، جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی،ژوب، تربت،گوادر،خاران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،آواران، کیچ اورپنجگورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش برسے گی۔
بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق آباد،لودھراں،وہاڑی، راولپنڈی، راجن پور، بہاولپور، خانیوال،ساہیوال،پاک پتن،لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔