سٹی42: ہم میں سے بیشتر لوگ قوس و قزح کی کمان جیسی شکل کو ہی قوس قزح تصور کرتے ہیں لیکن امریکہ کی ریاست میساچوسٹس میں بہت کم سامنے آنے والی شکل کی "فائر رینبو" دکھائی دی ہے جس کی ویڈیوز بہت سے لوگوں نے بنائیں اور اب یہ ویڈیوز سوشل پلیٹ فارمز پر بے پناہ پسند کی جا رہی ہیں۔
بوسٹن شہر اور اس کے ارد گرد مختلف مقامات سے "فائر رین بو" نظر آنے کے اس غیر معمولی واقعے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، لوگ Reddit اور X پر یہ پوچھتے پائے گئے گئے کہ اتوار کی سہ پہر کو بادلوں کے درمیان رنگوں کا ایک خوبصورت بینڈ اس غیر معمولی شکل میں کیوں دکھائی دیا۔
اس ہفتے کے آخر میں بوسٹن پر ایک جزوی قوس قزح نمودار ہوئی، جس سے سوشل میڈیا پر کئی لوگ سوال کرنے لگے کہ یہ ایسا کیوں نظر آرہا ہے۔
نیشنل ویدر سروس بوسٹن/نورٹن کے انچارج ماہر موسمیات اینڈی نیش نےتصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایک "سرکم ہوریزنٹل آرک" (محیطی قوس) دکھائی دیتی ہے۔، جسے "فائر رین بو" (آتشیں قوس قزح)بھی کہا جاتا ہے۔
سرکم ہوریزینٹل آرک کیا ہوتی ہے؟
ایک محیطی قوس افق پر نظر آنے والی رنگوں کی قوس ہے اور یہ عام قوس کی طرح گولائی میں گھومنے کی بجائے افق کے متوازی پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ایک محیط قوس عام قوس قزح کی طرح رنگین اور روشن ہوتی ہے لیکن یہ گول نہیں ہوتی۔
محیطی قوس صرف اس وقت ہبنتی ہے جب روشنی کے منبع کی بلندی 58° سے زیادہ ہو۔ جب سورج تقریباً 68° کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے، تو محیط قوس اپنی زیادہ سے زیادہ شدت تک پہنچ جاتا ہے۔
طول البلد 55° کے شمال یا جنوب کے ممالک میں، محیط قوس کو نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ وہاں سورج ہمیشہ 58° سے کم ہوتا ہے۔ لہذا، فائر رین بو یا محیطی قوس قزح ان چند ہالوز میں سے ایک ہے جو زمین پر ہر جگہ نظر نہیں آتے۔
"