ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں احتجاج؛ مزدور کی تنخواہ 70 ہزار ماہانہ کرنے کا مطالبہ

Quiad e Azam Industrial Estate, City42, Mazdoor Ittahad protest, Haqooq e Khalaq Party Protest, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ: لاہور کے سب سے بڑے صنعتی علاقہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدور کی تنخواہ 70 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ہفتہ کے روز مزدور اتحاد اور  حقوق خلق پارٹی  نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف فیکٹریوں کے مزدور بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ 

حقوق خلق پارٹی کے  ایڈووکیٹ حیدر بٹ اور مزدور رہنما مولانا شہباز نے مظاہر ے کی قیادت کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نئے بجٹ میں مزدور کی  کم از کم ماہانہ اجرت 70 ہزار کرنے کا اعلان کرے۔ حکومت سوشل سکیورٹی کارڈز اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے طے شدہ فوائد ہر مزدور کو فراہم کرے۔