اداکارہ دیدار نے گاڑی کی کتنے سال رجسٹریشن نہیں کروائی، حیران کن انکشاف

9 Jun, 2024 | 12:46 AM

سٹی42: لاہور میں ایکسائز  ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سٹیج اداکار ہ  دیدار کی گاڑی رجسٹرڈ نہ ہونے  کے سبب پکڑ لی ۔

ڈائریکٹر ایکسائزلاہورمحمد آصف کنے بتایا کہ دیدار کی گاڑی رجسٹرڈ نہیں تھی، تین سال گزرنے کے باوجود نمبر نہیں لگایا گیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ ایکسائز حکام  نے دیدار سے گاڑی کی اصل فائل لے کے رکھ لی ہے اور ان کا صرف چالان کر کے  انہیں گاڑی کے ساتھ جانے کی اجازت دی دی، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اداکارہ کو  وارننگ دی ہے کہ وہ  پیر کی شام تک اپنی گاڑی کا ٹیکس ادا کر کے نمبر لگوا لیں ورنہ گاڑی بند ہوجائے گی۔

مزیدخبریں