رانا مشہود نے لاہور  پیرس ریلی کے لوگو کی رونمائی کر دی

9 Jun, 2024 | 12:38 AM

سٹی 42 :  الحمرا آرٹ سینٹر میں لاہور پیرس ریلی کے لوگو کی تقریب رونمائی وزیراعظم کے  یوتھ افئیرز کے مشیر رانا مشہود نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا  کہ لاہور پیرس ریلی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنائے گی۔

رانا مشہود نےکہا ریلی پاکستان سے شروع ہو گی اور  گیارہ ممالک سے گزر کر پیرس پہنچے گی۔ ہر ملک میں ریلی کے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ اپنی نوجوان نسل کو بہتر بنانا ہے ۔ 


تقریب میں سٹوڈنٹس کی کلچرل پرفارمنس اور قوالی پیش کی گئی ۔قوال عمران حبیب نے اپنے ہمنواؤں کے ہمراہ پرفارم کیا ۔

 لاہور پیرس ریلی 26  اگست کو لاہور سے  روانہ ہو گی اور 13   ممالک سے گزرکر پیرس پہنچے گی۔امنِ عالم کے لئے نکالی جا رہی اس خیرسگالی ریلی 20  بائیکس اور  تیرہ گاڑیاں شامل ہونگی۔

تصاویر: یعقوب عزیز

مزیدخبریں