بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھا کر 400 ارب کر دیا گیا

9 Jun, 2023 | 09:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 40 ارب کا اضافہ کرکے 400 ارب کیا گیا ،93 لاکھ خاندانوں کو 8750 روپے فی سہہ ماہی کے حساب سے کیش دی جائے گی۔ 

 تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کیلئے 346 ارب مختص کیے گئے ہیں، بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ 60 لاکھ بچوں سے بڑھا کر 83 لاکھ تک کیا جائے گا،اس مقصد کیلئے 55 ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے ۔92 ہزار طالب علموں کو بینظیر انڈر گریجویٹ سکالرشپ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں