وفاقی بجٹ پر آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین کا ردعمل

9 Jun, 2023 | 09:24 PM

 سٹی 42: نعیم میر  نے رقبے کی بنیاد پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا کالا قانون ختم کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  آل پاکستان انجمن تاجران کے  چیئرمین سپریم کونسل نعیم  میر  کا کہنا تھا کہ نامساعد حالات کے باوجود ایک عوام و تاجر دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔بجلی کے کمرشل بلوں پر کو ئی بھی نیا ٹیکس نہ لگا کر حکومت نے تاجروں کا مطالبہ مان لیا ۔ایک لاکھ ڈالر تک بغیر کسی روک رکاوٹ ملک میں لانے کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔

سولر پینلز و بیٹریز پر ڈیوٹی کا خاتمہ درست اقدام ہے اور نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس کی حمایت کرتے ہیں۔  نعیم میر  کا مزید کہنا تھا کہ کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی  پر ٹیکس ایک سے  پانچ فیصد کرنے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے ۔

مزیدخبریں