بجٹ2023-24؛ وزارت قانون کیلئے 16 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ 86 ہزار روپے رکھنے کی تجویز

9 Jun, 2023 | 09:22 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت قانون کیلئے 16 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ 86 ہزار روپے رکھنے کی تجویزکردی گئی۔

بجٹ دستاویز کے مطابق لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے سات ارب 37 کروڑ 71 لاکھ دو ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز کردی گئی۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 29 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی۔

 دستاویز کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے لیے 82 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز کردی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے لیے 22 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی، قومی احتساب بیورو کے لیے 6 ارب 15 کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز کردی گئی، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے ایک ارب 26 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی۔

مزیدخبریں