ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب 55 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز

 سپریم کورٹ کیلئے 3 ارب 55 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ سال 2023-24 کے لیے 3 ارب 55 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز سامنے آ ئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کے بجٹ میں 50کروڑ روپے سے زائد کے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال میں سپریم کورٹ کا بجٹ 3ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے تھا، سپریم کورٹ کے ملازمین کے الاؤنسز تنخواہوں سے 3گنا زائد نکلے، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، سپریم کورٹ ملازمین کے الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 6 لاکھ پچاس ہزار روپے رکھنے کی تجویز۔ 

 آپریٹنگ اخراجات کے لیے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرنے تجویز، ملازمین کی پینشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، گرانٹس اور سبسڈیز کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز، ساز و سامان کی خریداری کے لیے 7کروڑ 65لاکھ 10ہزار روپے رکھنے کی تجویز، مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کی تجویز۔