لاہور لاری اڈا پر ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن

9 Jun, 2023 | 09:05 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کی زیر نگرانی کئی کئی سالوں سے ٹوکن ٹیکس نادہندہ کمرشل بسوں کے ٹائر اتار کر بندکردیا گیا۔

 2سالہ ڈیفالٹر گاڑیوں کوزنجیرکے ساتھ باندھ دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دوہفتےقبل 7 روز کا وقت مانگا گیا تھا۔وعدے کے باوجود ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو شِفٹوں میں تین سے رات نو بجے تک دو سو ایکسائز اہلکاران نادہندہ بسوں کوچوں خلاف ایکشن لیں گے۔ موقع پر آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں