ریسٹورنٹس میں کھاناکھانے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟

9 Jun, 2023 | 06:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیاگیا۔

بجٹ 2023 - 24 میں ٹریڈ مارک اور برانڈ پر فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء پر اب سیلزٹیکس عائد ہوگا، باہرکھانا کھانے اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بیرون ملک سے ملازم رکھنے والوں کو ورک پرمٹ پر 2 لاکھ ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا۔

مزیدخبریں