مہنگے بجلی بلوں سے چھٹکارے  کیلئے حکومت کا اہم اقدام   

9 Jun, 2023 | 06:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )فنانس بل 2023-24 میں حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے چھٹکارے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں . 

 تفصیلات کے مطابق مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا کل حجم 14 ہزار 460ارب روپے ہے ، جس میں سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کےخام مال پرکسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ،سولرپینل کی بیٹریزکی تیاری کے خام مال پربھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سولر پینل کی مشینری ،انورٹرکے خام مال پر بھی ڈیوٹی کا خاتمہ کر دیا گیا ۔

  فنانس بل ضروری اشیا کی درآمد پر ڈیوٹیز نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ملک میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ،قرآن پاک کی پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کاغذ پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ،ڈائپر ،سینائرز کے لیے خآم مال پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ،سابق فاٹا کیلئے مشینری کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ میں توسیع کا فیصلہ، 

 معدنیات کے شعبے کی مشینری امپورٹ کرنے پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، ٹیکسٹائل کے شعبے کے رنگ اور دیگر متعلقہ خان مال پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ۔

مزیدخبریں