(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ خیال رہے کہ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ منطور کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ پنشنز کیلئے ساڑھے 17 فیصد کا اضافہ منظور کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کو عام آدمی کی فکر، مزدور کی کم سے کم اجرت میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے،وزیراعظم نے مزدور کی اجرت میں دو ہزار مزید اضافہ کا حکم دیدیا، وزیراعظم کی خواہش پر مزدور کی اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی جائےگی۔
وفاقی کابینہ کےبجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج بھی جاری رہا۔وفاقی پولیس نے سڑک ایک طرف سے بلاک کرکے مظاہرین کو روک دیا۔