رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

9 Jun, 2023 | 05:41 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مہنگائی اس وقت عالمی مسئلہ ہے، مہنگائی نے غریبوں پر بے پناہ بوجھ ڈالا ہے، کوشش ہے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

 شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کاا حساس ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ بڑا امتحان تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں روگردانی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے ہماری معیشت کو تباہ کیا۔ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، گزشتہ حکومت نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا، آئی ایم ایف نے معاہدے کی زبانی یقین دہانی کرادی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے۔ امید ہے تمام شرائط پوری ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔معیشت کو سنبھالنے میں چین نے بہت ساتھ دیا، امیر ممالک میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو ریلیف دیں۔

مزیدخبریں