سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کاسلسلہ جاری، 24گھنٹوں میں 470واردات رپورٹ

9 Jun, 2023 | 05:30 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کاسلسلہ جاری، پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام، 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 470وارداتیں ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل چھیننے کی 3، موٹرسائیکل چوری کی 89، کاری چوری کی ایک واردات ہوئی۔ جبکہ چوری اور ڈکیتی کی 365متفرق وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ہربنس پورہ میں ڈاکو شہری یعقوب کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 10ہزار روپے ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہو گئے ، اس کے علاوہ مزنگ میں ڈاکو شہری بشیر نواز سے 75 ہزار روپے چھین کر فرارہوئے۔

شاہدرہ میں ڈاکو شہری عظمت علی کی دکان سے 68ہزار روپے چھین کر فرارہوئے۔

مزیدخبریں