پاکستان تحریک حقیقی کا جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانےکامطالبہ

9 Jun, 2023 | 04:46 PM

توقیر اکرم  : پاکستان تحریک حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے  وفد  کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ  کیا اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانےکامطالبہ کیا ۔ 
 پاکستان تحریک حقیقی کے چیئرمین نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پارٹی میں آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہایہ پرامن سیاست دان ہیں ، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کو سخت سزا ملنی چاہیے۔تاریخی عمارات اور تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے ۔ان تمام شر پسند عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
 

مزیدخبریں