بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، مریم اورنگزیب

9 Jun, 2023 | 04:26 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، زراعت، بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا اب وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک فتنہ، فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔چار سال کی نااہلی، نالائقی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی کہ وجہ سے مایوسی پھیلی، 2013ء میں جس طرح معیشیت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں