ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کا شہرہ آفاق ترانہ 'دِلا تیر بجا' نہ صرف پارٹی کا مقبول ترانہ ہے بلکہ اسے اکثر اوقات شادیوں میں بھی سنایا گیا ہے لیکن اب کی بار اس کی گونج سرحد پار بھی سنائی دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سنا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ مشہور ترانہ ایک ڈسکو کلب میں بج رہا ہے۔ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت کے شہر حیدرآباد کی ہے اور یہ گانا حیدرآباد کے ایک ڈسکو کلب میں بجایا گیا جس پر لوگ رقص کررہے ہیں۔