ایل ڈی اے میں ایک فائل پر 28 پلاٹوں کی بندر بانٹ کا میگا سکینڈل

9 Jun, 2023 | 12:47 PM

درنایاب: ایل ڈی اے میں ایک فائل پر 28 پلاٹوں کی بندر بانٹ کا میگا سکینڈل ، اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تمام پلاٹ منسوخ اور بلاک کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا ۔

اینٹی کرپشن نے دوران حراست ایل ڈی اے کے افسران و ملازمین سے تحقیقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ہاؤسنگ سیون جوہر ٹاؤن میں بوگھس ایگزیمپشن کے تحت جعلی کاغذات پر فائلیں مرتب کرنے کا عمل درست ثابت ہوا تھا، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرنے کے بعد افسران و ملازمین کو حراست میں لیا تھا۔۔ اینٹی کرپشن نے فوری طور پر بلاک ایف ون ، ایف ، این ، ایچ ٹو ، ڈی ٹو ، این کے اٹھائیس پلاٹوں کی منسوخی کے لئے لکھا ۔

پلاٹ نمبر 83،337،338،336 ایف ون بلاک کو منسوخ کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا , پلاٹ نمبر 333 ایف ، 321،327،340،342،346،370،396، 403بلاک این بھی شامل, پلاٹ نمبر 82،84،339،ایف ون ، 332 ایف ، 165 اے ڈی ٹو کی منسوخی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ۔پلاٹ نمبر322،328،341،345 ،348،394 ،400،406 بلاک این کی منسوخی کا لیٹر جاری کردیا گیا ۔ فائل پر اینٹی کرپشن نے بھوگس کارروائی کے تحت پلاٹوں کی ایلوکیشن کو جعلی قرار دیا ہے ، اینٹی کرپشن کا الزام ہے کہ کروڑوں روپے رشوت لے کر جعلی فائل پر بوگس ایلوکیشن کی گئی ۔

مزیدخبریں