حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلبا کو 50 ہزار روپے قرض دینے کا فیصلہ

9 Jun, 2023 | 10:12 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کیلئے 50ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائیگا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبہ وطالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے، STEM، آنٹرپرینیورشپ، اورکمیپوٹر کے طلبا وطالبات کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔

طلبا جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں، ماہرین کی ٹیم طلباکے 250بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دئیے جائیں گے۔


 

مزیدخبریں