(ویب ڈیسک) انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے بارہ ہزار سے زائد اساتذہ 6 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔
پی ایم آئی یو کے مطابق مذکورہ فنڈ سے انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے صرف 50 فیصد اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کیجائے گی،فنڈز کی قلت کے باعث باقی اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی آئندہ مالی سال میں کیجائے گی۔
پنجاب میں انصاف آفٹر نون سکولز کی تعداد 5 ہزار اور لاہور میں انکی تعداد ایک سو ہے،انصاف آفٹرنون سکولز لاہورسمیت پنجاب کے 22 اضلاع میں قائم ہیں۔مذکورہ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ دوسرے اور تیسرے کوارٹر کی تنخواہوں سے محروم تھے،پہلے کوارٹر میں اکتوبر ، نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں شامل تھی،دوسرے کوارٹر میں جنوری ،فروری اور مارچ کی تنخواہیں شامل ہیں۔