ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منافع خور باز نہ آئے،نان،روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

Naan roti price,citizen reaction
کیپشن: Naan ,roti price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ضلعی انتظامیہ نے بالآخر روٹی کی قیمت طے کردی ،لاہور میں روٹی دس روپے ،، نان پندرہ روپے میں فروخت ہوگا تاہم منافع خوروں کی جانب سے شہر کے بیشتر تندوروں پر نان ،روٹی کی مہنگے داموں فروخت جا ری ہے ۔

منافع خور باز نہیں آئے اور نان،روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا منافع خوروں کی جانب سے نان 18 روپے جبکہ روٹی 12 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں نےئے مہنگی روٹی کی فروخت پر سخت رد عمل دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کچھ مقامات ہیں کہ جہاں روٹی 10 اور نان 15 کا مل بھی رہا ہے مگر وزن پورا نہیں، روٹی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے ، یہ مہنگی ہو گی تو غریب آدمی کیا کھاۓ گا۔
 دوسری جانب ڈپٹی کمشنرعمرشیرچٹھہ نے شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا اور آٹاسیل پوائنٹس،روٹی،نان کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنےساندہ کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ کو چیک کیا،عمرشیرچٹھہ نےسبسڈی پر فروخت ہونے والے آٹے کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نےروٹی10روپے،نان15روپےکی فروخت یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روٹی12،نان18روپےفروخت کی اجازت نہیں۔