شہریوں کے لئے اچھی خبر

9 Jun, 2022 | 05:06 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے فلورز ملز مالکان کے محکمہ خوراک کیساتھ معاملات طے پاگئے، پاکستان فلورز ملز مالکان کیجانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، 2 روزہ ہڑتال کے باعث شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی بدترین قلت، 4 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی قلت ہوئی۔
محکمہ خوراک سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پاکستان فلورز ملز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عاصم رضا نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم 2 روزہ ہڑتال کے باعث شہر سے آٹا ناپید ہوگیا ہے۔

لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر 20 کلو آٹے کے اڑھائی لاکھ تھیلوں کی کھپت ہے جبکہ فلورز ملز کیجانب سے 1 لاکھ 35 ہزار تھیلے دیے جارہے تھےجس کے باعث آٹے کے تھیلوں کے شارٹ فال سے کریانہ مرچنٹس کے پاس آٹے کا سٹاک ختم ہوگیا۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس آٹا آئے گا تو ہی صارفین کو ملے گا،پاکستان فلورزملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کل سے آٹے کی سپلائی بہتر ہوجائے گی۔
 

مزیدخبریں