ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا؟ملازم، ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Aamir Liaquat Hussain death, servant statement
کیپشن: Aamir Liaquat Hussain death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی کے اچانک انتقال کرنے پر ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں، عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ملازم اور ڈرائیور کا بیان بھی سامنے آیا۔

ڈرائیور جاوید اور ملازم  ممتاز کے مطابق 2گھنٹے سے گھر کی بجلی بند تھی اور جنریٹر چل رہا تھا، اچانک جنریٹرکادھواں  بھرنے سے میری اور عامر بھائی کی طبعیت خراب ہوئی۔ ملازم ممتاز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جنریٹر ایک ہفتہ قبل ہی خریدا تھا لیکن کچھ دنوں سےخراب چل رہا تھا۔

ملازم کا کہنا تھا کہ میں گھرکا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا تو ڈرائیور جاویدکی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہورہی ہے، ہم دونو ں نے کے کمرے کا دروازہ کھولنےکی کوشش کی۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے بتایا کہا کہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہا ہوں، دھواں بھرنے کے بعد جب میں نے ممتاز اور باہر موجود دکانداروں کو آواز دی اور  ہم واپس عامر لیاقت کےکمرے میں ان کے پاس  پہنچے تو  وہ فرش پر گرے ہوئے تھے،اس کے بعد فوری ریسکیو کو بلاکر انہیں اسپتال منتقل کیاگیا، ایمبولیس میں عامر لیاقت کے ساتھ ہی تھا۔

ڈرائیور نے مزید بتایا کہ ہسپتال جاکر معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد ہم نے عامر لیاقت کے اہل خانہ کو  اطلاع دی  جس پر اہل خانہ نے کہا کہ گھر جاؤ اور  پولیس کو بیان ریکارڈ کراؤ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer