بیوروکریٹ، پولیس افسران کا پروٹوکول ختم

9 Jun, 2022 | 03:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ  میں پیشی پر آنے والے  بیوروکریٹ اور پولیس افسران کا پروٹوکول ختم ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی سرکاری گاڑیوں پر لاہور ہائیکورٹ  میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق لایور یائیکورٹ کی  سیکورٹی کی ایڈمن جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی ایڈیشنل رجسٹرار سیکورٹی کو   انتظامی حکم پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، چیف سییکرٹری، آئی جی سمیت دیگر افسران سرکارِی گاڑیوں پر مسجد گیٹ کے ذریعے یائیکورٹ میں داخل یوتے تھے۔

اب  عدالتی حکم پر  پیش ہونے  کے لئے آنےوالے افسران  لاہور ہائیکورٹ میں ہیدل داخل ہوں  گے، فاضل جج صاحبہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ  میں پیش ہونے کے لئے آنے والے ہولیس افسران، وکلاء  اور سائلین سب برابر ہیں۔

پیشی  کے لئے آنے والے پولیس افسران کو گاڑیوں کے ذریعے ہائیکورٹ میں داخلہ کی اجازت دے کر انہیں پروٹول  نہیں دے سکتے،وکلاء  کی جانب سے  جسٹس عالیہ نیلم کے انتظامی حکم کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں