عامر لیاقت کی آخری وصیت کیا تھی؟

9 Jun, 2022 | 02:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرچکے ہیں،چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نے ان کی آخری وصیت کے بارے بھی بتایا۔

تفصیلات کےمطابق  چھیپا ویلفئیر کے بانی رمضان چھیپا کا کہناتھا کہ کبھی کبھار ان نے بات ہوتی تھی تو وہ یہ ہی کہتے تھے جب میرا انتقال ہوگاتو آپ نے ہی سارے انتظامات کو دیکھنا ہے۔تو میں ان سے کہتا تھا کہ بھائی آپ ایسی باتیں نہ کیا کریں۔کس کو کیا پتہ بلاوا کس کا پہلے آجائے۔

چیئرمین چھیپا ویلفیئر نےکہا میں تو انہیں لمبی عمر کی دعائیں دیتا تھا، لیکن تقدیر کا جو لکھا ہوا اسے کون ٹال سکتا ہے، جسد خاکی ابھی آغا خان ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لے کرجارہے ہیں۔اس کے بعد چھیپا سرد خانے لے کر جائیں اور تدفین کے معاملات بھی  پوسٹ مارٹم کے بعد طے کئے جائیں گے۔

مزید بتایا کہ آغاخان ہسپتال میں 1 بج کر 20 منٹ پر ایمبولنس انہیں پہنچی تھی ، ڈاکٹروں نے بتایا کہ 15، 20 منٹ پہلے ان کی ڈیتھ ہوچکی ہے۔عامر لیاقت کی فیملی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں