صوبائی وزراء کو سرکاری گھر الاٹ، کون کہاں رہے گا؟ تفصیلات جاری

9 Jun, 2022 | 01:21 PM

(قیصر کھوکھر)  پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو جی او آر ون میں سرکاری گھر الاٹ کر دیئے ۔ 

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر حیدر گیلانی کو 12 ایکمن روڈ جی او آر ون ، صوبائی عزیر بلال اصغر وڑائچ کو 5 اپر مال جی او آر ون، صوبائی وزیر حسن مرتضی کو ون اے اپر مال جی او آر ون، صوبائی وزیر اویس لغاری کو 25 ایڈمن روڈ جی او آر ون میں سرکاری گھر دیئے گئے جبکہ صوبائی وزیر ملک احمد خان کو تین پٹیالہ روڈ جی او آر ون میں گھر الاٹ کیا گیا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزراء کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد گھر الاٹ کیے گئے ہیں۔صوبائی وزراء کو کابینہ بلاک میں دفاتر بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں جہاں انہوں نے باقاعدہ اپنے قلمدان سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

مزیدخبریں