(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچ میں دو عالمی ریکارڈ بنا کر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بابر اعظم نے بطور کپتان صرف 13 ایک روزہ میچز میں 1 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 17ویں سنچری بنانے کے بعد ایک اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ آئی سی سی کے نمبر 1 رینکنگ بلے باز اب ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دو بار لگاتار تین سنچریاں بنانے والا واحد بلے باز ہے۔مارچ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچوں میں دو سنچریاں سکور کی تھیں۔
بابر 17 سنچریوں کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی ہیں، وہ صرف سعید انور سے پیچھے ہیں جنہوں نے 20 سنچریاں اپنے نام کی تھیں۔ بابر مسلسل تین سنچریاں بنانے کا ریکارڈ رکھنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔ اس فہرست میں سعید انور اور ظہیر عباس جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔
بابراعظم نے گزشتہ روز ملتان کے سٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز بنائے. تین میچوں کی سریز کا دوسرا میچ کل اور آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔