پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نئی پابندی لگادی

9 Jun, 2022 | 12:19 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب تعلیمی بورڈ نے سوالیہ پرچہ جات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب تعلیمی بورڈ کا کہناتھا کہ پرچہ ختم ہونے کے بعد بھی سوالیہ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔ تعلیمی بورڈزکی جانب سے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملے کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوالیہ پیپر کی تصاویر فیس بک، واٹس اپ یا نجی کالج کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔ سوالیہ پیپر آوٹ کرنے پرپنجاب مال پریکٹسز ایکٹ کی شق نمبر 3 کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بورڈ حکام کے مطابق بورڈ امتحانات ختم ہونے کے بعد ادارے کی منظوری سے سابقہ سوالیہ پیپرز حاصل کیے جا سکیں گے۔ بغیرمنظوری کسی ادارے یا شخص کو سوالیہ پیپر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

مزیدخبریں