(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے لیسکو اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہر میں 12 بارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ لیسکو چیف اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، عدالت لیسکو چیف سمیت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ایسے معاملات پر عدالتوں کو فیصلہ نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے معاملات میں کچھ نہیں کر سکتے۔