ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

9 Jun, 2022 | 10:11 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے صحت کے شعبہ کیلئے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔

ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔

دریں اثنا  ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسائین سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، مختلف شعبوں کی ترقی میں عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے، اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں