ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا

سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے احد خان چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہاربھی کیا تھا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔