فرح گوگی نے 57 ارب کا غبن کیسے کیا؟ وزیر داخلہ حقائق سامنے لے آئے

9 Jun, 2022 | 09:37 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے57 ارب روپےکا غبن کیسے کیا؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اہم حقائق سامنے لے آئے۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلا کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں