(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈا کے مطابق پارلیمنٹ کےآج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 اور نیب ترمیمی بل کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈا کے مطابق سینیٹ سے منظور نہ کیے جانے والا قومی ٹیکنالوجی بورڈ اور پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنسی ٹیکنالوجی بل اوروالدین کے تحفظ کا بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔