پیشی سے واپس جانے والا شہری قتل

9 Jun, 2021 | 11:12 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)لٹن روڈ کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی سے واپس آنے والا شہری قتل،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔
 تفصیلات کےمطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں  پیشی سے واپس جانے والے شہری کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،واردات کا مقدمہ مقتول شرافت کے بھائی محمد اشفاق کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں ملزم محمد کاشف اور محمد اقبال کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے نامزد ملزمان نے دیرینہ رنجش پر چوبرجی پارک کے قریب فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار شرافت کو قتل جبکہ اس کے کزن حسنین کو شدید زخمی کر دیا تھا ۔

مزیدخبریں