ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ؛ مارکیٹوں کے کیااوقات کار ہونگے؟

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ؛ مارکیٹوں کے کیااوقات کار ہونگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تاجروں اور شادی ہالز مالکان کے لئےاچھی خبر،سینئرنائب صدر لاہور چیمبرناصر حمید نے کاروباری برادری کوخوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سینئرنائب صدر لاہور چیمبرناصر حمید کا کہناتھا کہ 15 یا16 جون سے ہفتہ وار چھٹی ختم  ہوجائے گی اورشادی ہالز کھل جائیں گے،وفاق نےہفتہ وار چھٹی ختم کرنے اورشادی ہالز کھولنے کی یقین دہانی کرا دی ہے،شادی ہالز کھل رہے ہیں ایس او پیز پر عملد رآمد یقینی بنانا ہوگا، ان کا کہناتھا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار رات 8 بجے تک ہی رہیں گے۔

مزید پڑھئے: ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پرتاجروں کا بیان سامنے آگیا

قبل ازیں شادی ہالز اور ہفتہ وار چھٹی ختم کرانے کے لئےصدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح،نائب صدر طاہر منظور چودھری نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کی، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن اشفاق اشرف ملک،ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر مردان علی زیدی شامل تھے۔

 نائب صدر لاہور چیمبر  کا کہناتھا کہ شادی ہالز اور ایونٹس ہالز ڈیڑھ سال سے پابندی کی زد میں ہیں، بند کاروبار کے باوجود بزنس لائسنس فیس ڈبل کردی گیئں، طاہر منظور چودھری کا کہناتھا کہ چیف سیکرٹری نے مثبت ردعمل دیا ،جلد شادی ہالز وکاروبار پورا ہفتہ بحال ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی  جبکہ کاروبار ہفتے میں دو دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا۔

صدرانجمن تاجران لاہورمجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت تاجر قائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا،تاجر قائدین نے ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیا،صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنا تاجروں کے لئے اچھی خبرہے،ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ پورا کرنے پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے شکرگزار ہیں. 

M .SAJID .KHAN

Content Writer