ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد پرمختلف پابندیاں؛ تجاویز تیار

9 Jun, 2021 | 09:30 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سےمتعلق تجاویز تیارکرلیں،ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں،تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینےکے لئےاعلیٰ سطح کا اجلاس کے دوران پیش کی گئیں،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی،اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگراقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیاوویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا،ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی زیرغور آئی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے،کوروناپرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی گائیڈلانزکے مطابق صوبہ بھرمیں ویکیسنیشن کے ہدف کو ہرصورت پوراکیاجائے گا،آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کیلئے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ویکسینیشن کے اہداف کے حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا،اہداف پورانہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے بازپرس ہوگی۔چیف سیکرٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں