فرانسیسی صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کرنیوالےشخص کی شناخت ہوگئی

9 Jun, 2021 | 08:06 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر گزشتہ روز اس وقت ایک شخص نے تھپڑ رسید کیا جب وہ  سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹوریٹس کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے، تھپڑ مارنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر کے ساتھ گزشتہ روز ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی،فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی،فرانس کے صدر کورونا وبا کے بعد سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹورینٹس کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے تھے جہاں ایک نوجوان نے سب کے سامنے صدر کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔

مزید پڑھئے: فرانسیسی صدرمیکرون کوسرعام تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل

تھپڑمارنے والے شخص نےایمانوئیل میکرون مردہ باد کا نعرہ بھی لگایا، بعد ازاں وہاں موجودسکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کوگرفتار کرلیا، تفتیشی ذرائع نے آج گرفتار نوجوان سے متعلق معلومات دی ہیں، تھپڑ مارنے والاشخص  28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کسی سرکاری عہدیدار سے مار پیٹ پر تین سال قید اور 45 ہزار یورو کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ صدر میکرون اپنے حامیوں سے ملنے بیریئر کی طرف بڑھے تو ایک شخص نے آگے بڑھ کر تھپڑ مار دیا، ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا، واقعہ کی ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزپر وائرل ہوچکی ہے۔


 

مزیدخبریں